the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے



ترک وزیراعظم کی جانب سے زخمی فلسطینیوں کو ترکی میں طبّی امداد فراہم کرنے کے اعلان کے بعد غزہ کی پٹی سے چار زخمی فلسطینی شہریوں کو پیر کے روز طبّی امداد کے لیے فضائی راستے سے ترکی منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترکی کے وزیر خارجہ احمد داؤد اوگلو نے انقرہ ائیرپورٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غزہ سے تین زخمی خواتین اور ایک نوجوان کو ترکی لایا گیا ہے، جنہیں ائیرپورٹ سے مقامی ہسپتال پہنچادیا گیا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 200 زخمیوں کو ترکی لانے کا منصوبہ بنایا ہے،



جبکہ اسرائیل اور مصر سے مذاکرات کے بعد 40 کے گروپس میں مزید زخمیوں کو ترکی لایا جائے گا۔

یاد رہے کہ ترک وزیر خارجہ نے گزشتہ ہفتے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا ملک غزہ سے ہزاروں کی تعداد میں زخمیوں کو نکالنے اور ترکی میں طبّی امداد فراہم کرنا چاہتا ہے، جبکہ صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد اپنی پہلی تقریر میں ترکی کے وزیراعظم اور نومنتخب صدر طیّب اردوگان نے بھی اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کو ترکی میں طبّی امداد فراہم کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.